ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ _ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے دی

حیدرآباد _ ٹونٹی 20 ورلڈ کپ میں آج  نیوزی لینڈ نے 14.3 اوورس  میں 8 وکٹوں سے بھارت کے خلاف میچ جیت لیا ۔کھیل کے ابھی 33 گیندیں باقی تھی کہ نیوزی لینڈ کی کامیابی کا اعلان ہوگیا۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

 

اس کے بعد نیوزی لینڈ بیٹنگ  میں داخل ہوا اور ہندوستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کا تعاقب کیا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں میں مچل نے سب سے زیادہ  35 گیندوں پر 49 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے 31 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ گپٹل نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔