انٹرٹینمنٹ

نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز یونس پٹیل کا ورلڈ ریکارڈ _ ممبئی میں پیدا ہوئے تھے اعجاز پٹیل

حیدرآباد _  نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز یونس پٹیل کا تعلق ہندوستان سے ہے اور وہ ممبئی  میں پیدا ہوئے. لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔ اعجاز نے اپنے آبائی شہر میں ایک نادر ریکارڈ بنایا ہے ۔ اعجاز پٹیل کا خاندان اس وقت نیوزی لینڈ منتقل ہوگیا جب وہ 8 سال کے  تھے اعجاز کی تعلیم اور تربیت نیوزی لینڈ میں ہی ہوئی ۔ تاہم اعجاز پٹیل جو گزشتہ کچھ سالوں سے نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میں اپنی اسپن کا جادو دکھایا۔اعجاز نے بھارتی بلے بازوں کو اپنی اسپن سے کافی پریشان کیا ۔ انہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کیں جو ایک نادر کارنامہ ہے۔

اعجاز پٹیل نے 22 ،سال بعد 10 وکٹ حاصل کرنے کا بھارتی اسپنر انیل کمبلے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے کرکٹ کی دنیا میں اب تک  ٹیسٹ میچ میں صرف تین کھلاڑیوں نے ایک اننگز میں 10 وکٹ حاصل کیے ہیں جن میں پہلی مرتبہ سال 1956 میں جم لیکر اور 1999 میں انیل کمبلے اور آج اعجاز پٹیل کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button