نظام آباد پریمیر لیگ کا جنوری میں انعقاد _ IPL کی طرز پر NPL کی بڑے پیمانے پر تیاریاں: محمد ذاکر

 

نظام آباد:17/ ڈسمبر (ای میل)نظام آباد میں ان دنوں کرکٹ ٹورنمنٹ کی دھوم مچی ہوئی ہے یکے بعد دیگرے کرکٹ ٹورنمنٹ کرائے جارہے ہیں جس میں کئی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیتے ہوئے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے نظام آباد میں منعقد ہونے والے میاچس کا مشاہدہ کرنے پر ایسا معلوم ہورہا ہے کہ کوئی انٹرنیشنل میاچ چل رہا ہے۔ ان ٹورنمنٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ میاچس کا مشاہدہ کرنے کیلئے عوام کا زبردست ہجوم آرہا ہے جس سے کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

نظام آباد ضلع میں کرکٹ کی ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے کیونکہ نظام آباد جیسے چھوٹے مقام پر آئی پی ایل کی طرز پر این پی ایل یعنی نظام آباد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ کرکٹ ٹورنمنٹ کے اسپانسر محمد ذاکر نے بتایا کہ ZRS یعنی Zakir Solution’s The Company of  Priting   کی جانب سے نظام آباد پریمیر لیگ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ زیڈ آر سلوشن کمپنی جو آج تک پرنٹنگ کی دنیا میں دھوم مچاتی رہی ہے نظام آباد کے نوجوانوں کی کرکٹ صلاحیتوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچانے کیلئے کرکٹ ٹورنمنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ ZRS کی جانب سے کرائے جانے والے کرکٹ ٹورنمنٹ NPL-2022 کی تمام تر تیاری کی جارہی ہے

 

اور شیڈول کو قطعیت دیا جارہا ہے۔ محمد ذاکر نے بتایا کہ ZRS کی جانب سے کرکٹ ٹورنمنٹ کی تمام تر تشہیری ذمہ داری کو انجام دیا جارہا ہے جبکہ آرگنائزر کی جانب سے ٹیم اور شیڈول کو قطعیت دیا جائیگا۔ محمد ذاکر نے ZRS نظام آباد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کی تمام تر تفصیلات کا عنقریب اعلان کیا جائیگا۔نظام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر نظام آباد پریمیر لیگ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔