بڑی خبر _ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے ٹیم انڈیا باہر !

حیدرآباد _ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے ٹیم انڈیا باہر ہوگئی ہے آج نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ہوئے مقابلہ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے افغانستان کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔جس کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔اس میچ میں افغانستان کی کامیابی پر ٹیم انڈیا کے سیمی فائنل میں داخل ہونے کے امکانات تھے لیکن نیوزی لینڈ نے ٹیم انڈیا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔پیر کے دن ٹیم انڈیا کا نامیبیا کے ساتھ برائے نام مقابلہ ہوگا۔