انٹرٹینمنٹ

پی وی سندھو ورلڈ بیاڈمنٹن چیمپئن شپ سے باہر

پی وی سندھو ورلڈ بیاڈمنٹن چیمپئن شپ سے باہر 

حیدرآباد_ 17 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو اسپین میں جاری بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ سے باہر  ہو گئیں۔  چیمپئن پی وی سندھو آج کوارٹر فائنل میں تائیوان کی تائی جو ینگ سے 21-17، 21-13 سے ہار گئیں۔ تائی ینگ نے پہلا گیم 21-17 سے جیتا۔ مضبوط مقابلے کے باوجود سندھو اپنی حریف کی جارحیت کے سامنے ٹک نہ سکی۔ دوسرا سیٹ میں شروع سے سخت مقابلہ دیکھا گیا ۔ دونوں نے  ہر ایک پوائنٹ کے لیے سخت مقابلہ کیا۔ لیکن آخر میں تائیوان کی کھلاڑی تائی ینگ نے اپنا غلبہ دکھایا اور دوسرا گیم 21-13 سے جیت لیا۔ صرف 42 منٹ میں میچ پر قبضہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button