ایجوکیشن

جے ای ای ایڈوانس کے نتائج جاری _ تلنگانہ کے 6 طلبہ آل انڈیا ٹاپ 10 رینکرز میں شامل _ چدولاس ریڈی کو فرسٹ رینک

حیدرآباد _ 18 جون ( اردولیکس ڈیسک) آئی آئی ٹی سمیت دیگر انجینیرنگ کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے منعقدہ جے ای ای ایڈوانسڈ کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد زون سے تلنگانہ کے طالب علم واویلا چدولاس ریڈی (ضلع ناگرکرنول) نے آل انڈیا فرسٹ رینک حاصل کیا ہے۔ ٹاپ 10  رینکرز میں حیدرآباد آئی آئی ٹی زون کے 6 طلباء ہیں۔ پہلا رینک واویلا چد ولاس ریڈی، دوسرا رینک رمیش سوریا تیجا،اڈگاڈا وینکٹا سیوارم کو 5واں رینک، بکینا ابھینو چودھری کو 7واں رینک، ناگی ریڈی بالاجی ریڈی کو 9واں رینک اور  کانتی پانی وینکٹا مانیندر ریڈی کو 10واں رینک ملا۔

 

حیدرآباد زون سے تعلق رکھنے والی تلنگانہ کی ایک اور طالبہ نیاکنتی ناگا بھاویہ شری نے 298 نمبروں کے ساتھ آل انڈیا میں 56 واں رینک حاصل کیا۔ چد ولاس ریڈی نے کل 360 نمبروں میں سے 341 نمبر حاصل کئے۔

 

جے ای ای ایڈوانسڈ 2023 کے لیے کل 1,89,744 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں  جن میں سے 1,80,372 نے امتحان میں شرکت کی اور 43,773 کو اہل قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button