راہول ڈریوڈ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ مقرر _ بی سی سی آئی کا اعلان

نئی دہلی _ ٹیم انڈیا کے نئے ہیڈ کوچ کے طور پر راہول ڈراوڈ کے نام کا ہوگیا ہے۔ بی سی سی آئی نے  48 سالہ ڈریوڈ کا نام ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے طور پر فائنل کردیا ہے۔ اور  بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر راہول ڈریوڈ کے انتخاب کا اعلان بھی کیا ہے۔ اگرچہ راہول ڈراوڈ ٹیم انڈیا کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کو تیار نہیں تھے ، لیکن انہیں بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اور سیکرٹری جئے شاہ نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں رضامند کروایا تھا  جس کے بعد راہول ڈریوڈ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کرنے پر راضی ہوگئے۔ ڈریوڈ نے کہا ہے کہ وہ 2023 ورلڈ کپ تک  کوچ ہوں گے۔

ٹیم انڈیا کے  موجودہ کوچ روی شاستری کی معیاد  14 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ بتایا گیا ہے راہول ڈریوڈ اس وقت بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ہیں۔ ماضی میں ، ڈریوڈ انڈیا-اے اور سری لنکا کا دورہ کرنے والی ٹیم انڈیا کی کوچ کر چکے ہیں