تلنگانہ کے ورنگل سے تعلق رکھنے والا رنجی کھلاڑی ، ٹیم انڈیا کا نیا فیلڈنگ کوچ

حیدرآباد _ ٹیم انڈیا کے فیلڈنگ کوچ کے عہدہ پر تلنگانہ کے ورنگل سے تعلق رکھنے والے رنجی کھلاڑی ٹی کے دلیپ کا تقرر ہوا ہے موجودہ فیلڈنگ کوچ سریدھر کی جگہ  ٹی کے دلیپ کو ٹیم انڈیا کا نیا فیلڈنگ کوچ بنایا گیا۔جو فی الحال حیدرآباد میں مقیم ہیں کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) نے وکرم راٹھور کو بیٹنگ کوچ کے طور پر برقرار رکھا ہے اور  پارس ممبرے کو بولنگ کوچ کا موقع دیا گیا۔39 سالہ ٹی کے  دلیپ ورنگل میں پیدا ہوئے اور انھوں  نے انڈیا-اے، حیدرآباد رنجی ٹیم کے لیے کام کیا۔ اور وہ دھون کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ تھے جس نے آخری بار سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔

 دلیپ کو انڈیا-اے ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔ انہوں نے اس سال کے آغاز میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیم اے  کے ساتھ کام کیا۔ ورنگل میں پیدا ہوئے، دلیپ نے آل راؤنڈر کے طور پر HCA کے لیے لیگز میں حصہ لیا۔ A-Division Local Leagues میں Continental Club، Cheerful Club اور New Blues کے لیے کھیلا۔  2004 میں انہوں نے بی سی سی آئی سطح کا کوچنگ امتحان پاس کیا۔ انہوں نے اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز HCA انڈر 14 کوچ کے طور پر کیا۔ اس کے بعد وہ دکن چارجرز کے معاون عملے میں شامل ہو گئے۔ دریں اثنا، حیدرآباد رنجی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر کام کرتے ہوئے، دلیپ کو انڈیا-اے ٹیم کے لیے کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ انڈیا-اے ٹیم کے فیلڈنگ کوچ تھے جس نے 2018 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔