انٹرٹینمنٹ

سعودی عرب میں سلمان خان اور شلپا شیٹی کا لائیو شو

سعودی عرب میں سلمان خان اور شلپا شیٹی کا لائیو شو _ ریاض سیزن 2021 میں سلمان خان کے پروگرام میں 80 ہزار افراد کی شرکت 

ریاض _ 11 دسمبر( اردو لیکس)بالی ووڈ اداکار  سلمان خان نے سعودی عرب میں پہلی مرتبہ جمعہ کو  لائیو شو پیش کیا۔ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی بھی موجود تھی ۔ریاض سیزن 2021  کے پروگراموں میں بالی ووڈ اداکار نے بھی اپنا پروگرام پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ  پہلے شو میں شرکت کے لئے سعودی عرب میں آنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں ۔انہوں نے سعودی عرب میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور ریاض سیزن میں ہونے والے بڑے پروگراموں کی بھی تعریف کی۔

سعودی عرب میں تفریح کی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کہا کہ گذشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے ریاض سیزن کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا اس سال ریاض سیزن کا آغاز 20 اکتوبر کو ہوا ہے اور توقع ہے کہ یہ اگلے سال مارچ تک جاری رہے گا۔سیزن کے دوران 7 ہزار 599 سے زیادہ ایونٹس منعقد کیے جائیں گے جبکہ اس کے انعقاد کے لیے دارالحکومت ریاض کے 14 اضلاع میں 54 لاکھ مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ریاض سیزن کے پروگراموں میں 70 عربی کنسرٹس، 6 بین الاقوامی کنسرٹس، 10 بین الاقوامی نمائشیں، 350 تھیٹر پرفارمنس، 18 عربی ڈرامے اور 6 بین الاقوامی ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک فری ریسلنگ چیمپیئن شپ، دو بین الاقوامی میچس، 100 انٹرایکٹو سیشن منعقدہوں گے ریاض سیزن کےلئے ، 200 ریستوران اور 70 کیفے بھی لگائے گئے ہیں ۔ اسی پروگراموں میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھی ایک پروگرام پیش کیا۔اس پروگرام میں 80 ہزار افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button