ٹیم انڈیا کی جرسی کا رنگ تبدیل ہوگیا

نئی دہلی _ ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے لیے نئی جرسی متعارف کی گئی ہے پرانی جرسی کا رنگ تبدیل کیا گیا ہے ۔ جرسی کو نئے ڈیزائن کے ساتھ نیلے رنگ میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ جرسی شائقین کی خواہشات کے مطابق بنائی گئی ہے۔ بورڈ نے انہیں بلین چیئرز جرسی قرار دیا۔

ٹیم انڈیا کے کھلاڑی اس وقت آئی پی ایل میں حصہ لے رہے ہیں۔ آئی پی ایل اس ماہ کی 15 تاریخ کو ختم ہو رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس مہینے کی 17 تاریخ کو شروع ہوگا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچس متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر  کھیلے جائیں گے جو اس وقت آئی پی ایل کی میزبانی کر رہا ہے۔