انٹرٹینمنٹ

ہندی کامیڈی فلم ہیرا پھیری کا بن رہا ہے تیسرا پارٹ

ممبئی: اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی کی مشہور کامیڈی ڈرامہ فلم ‘ہیرا پھیری’ کا تیسرا حصہ جلد ہی آنے والا ہے۔ پروڈیوسر فیروز نڈیاڈوالا نے ایک حالیہ انٹرویومیں بتایا کہ فلم کے تیسرے حصہ کا کام شروع ہو چکا ہے اور اسے ان ہی پرانے کرداروں کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

فلسماز نے کہا کہ آپ کو بہت جلد اکشے جی، پریش بھائی اور سنیل جی کے ساتھ یہ فلم دیکھنے کا موقع ملے گا، کہانی پر کام جاری ہے۔ کرداروں کی معصومیت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے پرانی فلم کی طرح بنایا جائے گا۔ ہمارے پہلے دو حصوں نے جو کامیابی حاصل کی ہے اسے ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں کہانی، اسکرین پلے، کرداروں پر کام کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button