اسپشل اسٹوری

بہار،دریا کا پانی خشک ہونے پرمسجد برآمد۔ برسہا برس قدیم مسجد اپنی اصل حالت میں موجود۔ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ریاست بہار کے نوادہ میں دریا کی سطح آب میں کمی کے بعد ایک قدیم مسجد برآمد ہوئی جوکہ 30 سال قبل ڈیم بننے کی وجہ سے زیر آب آ گئی تھی۔ یہ مسجد اب بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے، چندولی گاؤں میں خشک سالی کے باعث دریا کا پانی خشک ہو گیا جس کے بعد پھولواریہ ڈیم کے جنوبی حصہ میں مسجد نظرآئی۔ جیسے ہی اس بات کی اطلاع عام ہوئی مسجد دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا۔

مقامی افراد کے مطابق اس مسجد کا نام ’نوری مسجد‘ ہے اور یہ اپنے فن تعمیر کے اعتبار سے 600 سال قدیم نظرآتی ہے جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ اس مسجد کی تعمیر20 ویں صدی میں کی گئی تھی۔ مقامی افراد کے مطابق پہلے جب کبھی پانی کی سطح کم ہوتی تھی تو مسجد کے گنبد کا ایک حصہ نظر آیا کرتا تھا جو ڈیم میں پانی بھرنے کے بعد دوبارہ غائب ہو جاتا تھا۔ 1985 میں پھلواریہ ڈیم کی تعمیر کے بعد مسجد زیر آب آ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button