وی وی ایس لکشمن، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر !

حیدرآباد _ سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا ڈائریکٹر مقرر کیا جانے والا ہے ۔ وی وی ایس لکشمن کی تقرری کی تصدیق بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کی ہے ۔ گنگولی نے واضح کیا کہ وہ جلد ہی این سی اے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ بھارت میں کرکٹ کو مزید ترقی دینے کے لیے سابق کرکٹرز کو شراکت دار بننے کی ضرورت ہے۔ حال ہی میں گنگولی نے راہول ڈریوڈ کو ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا ۔ گنگولی اب وی وی ایس لکشمن نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔ نہ صرف بی سی سی آئی کے سربراہ بلکہ سکریٹری جئے شاہ اور دیگر سینئر عہدیداروں نے بھی لکشمن کو این سی اے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔