واٹس ایپ کا نیا فیچر _ ایک بار تصویر یا ویڈیو دیکھنے کے بعد خود بخود ہوجائے گا ڈیلیٹ

حیدرآباد _ سوشل میڈیا کی مقبول ترین سائٹ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک نیا فیچر لانے جارہا ہے .view once featureاگر اس فیچر کو آن کیا جاتا ہے .. آپ کی تصویر یا ویڈیو جس  شخص کو بھی بھیجا جائے گا وہ اسے صرف ایک بار دیکھ سکے گا۔ ایک بار جب وصول کنندہ آپ کے بھیجے ہوئے تصویر یا ویڈیو کو کھولتا ہے تو ، یہ خودبخود ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ انسٹاگرام پر پہلے ہی ایسی ہی خصوصیات والا فیچر موجود ہے۔