جنرل نیوز

اوٹکور ایم پی ڈی او نے گروہا لکشمی سروے کا کیا معاٸنہ

اوٹکور :20 اگست ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے گروہا لکشمی اسکیم کے تحت بے گھر افراد کو 3 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد غریبوں کے لیے اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کرنا ہے۔ ناراٸن پیٹ ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا کی ہدایت کے مطابق درخواست دینے والے مستحقین کا گھر گھر سروے اوٹکور منڈل میں گزشتہ دو دنوں سے جاری رہے گا۔

 

گھر گھر سروے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ایم پی ڈی او کالپا نے اتوار کے روز امین پور پگڑی ماری ولم پلی مواضعات میں کرائے گئے گروہا لکشمی فیلڈ لیول سروے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ درخواست گزاروں کے گھر جاکر سروے کریں۔

 

اس موقع پر گرام پنچایت سکریٹری سمالتا نے مستقر کے ہر گھر گھر جاکر سروے کیا۔اس کے علاوہ اوٹکور منڈل کی 23 گرام پنچایتوں میں گروہالکشمی کا گھر گھر سروے پورے زور و شور سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button