نیشنل

5 ریاستوں کا انتخابی شیڈول جاری

نئی دہلی:ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اُتر پردیش‘اُتر کھنڈ‘پنجاب‘منی پور‘ اور گوا ریاستوں کےلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ دہلی کے وگنان بھون میں چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ پانچ ریاستوں کے 690 اسمبلی حلقوں میں 7 مرحلوں کے تحت پولنگ ہوگی۔ 10 فروری سے 7 مارچ تک مرحلہ وار رائے دہی ہوگی۔10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔ اُتر پردیش میں 7مرحلوں کے تحت پولنگ ہوگی۔ پنجاب ‘اُتر کھنڈ اور گوا میں 14 فروری کو ایک مرحلہ کے تحت پولنگ ہوگی۔ منی پور میں 27 فروری اور 3 مارچ کو دو مرحلوں میں پولنگ ہوگی۔ اُتر پردیش کے 403‘ اُتر کھنڈ کے 70‘پنجاب کے 117‘ گوا کے 40‘ اور منی پور کے 60 اسملبی حلقوں کےلئے پولنگ ہوگی آج سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button