تلنگانہ

حیدرآباد میں برقعہ پوش لڑکیوں کی جانب سے مورتی اور مجسمہ کو نقصان پہنچانے کی‌‌کوشش۔ پولیس کا بیان

حیدرآباد: شہر کے علاقے سیف آباد میں آج دو برقعہ پوش لڑکیوں کی جانب سے درگا مورتی کے شیر کو اور چرچ میں مجسمہ کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ان‌واقعات کے کشیدگی‌‌ پھیل گئی تھی۔ پولیس نے بروقت چوکس ہوتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات مکمل‌کرلی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ وہ دونوں ذہنی طور پر متاثر ہیں اور آپس میں بہنیں بتائی گئی ہیں۔ گھر کا دروازہ کھلا تھا جس‌کے وجہہ سے وہ باہر نکل آئیں۔ پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کرلیا ہے اور منٹیل ہاسپٹل کے ڈاکٹرس سے انھیں رجوع کیا جائے گا۔ لڑکیوں کے بھایی نے بھی پولیس کے ساتھ اس‌بات‌کی تصدیق کی کہ ان دونوں کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے پولیس نے ان لڑکیوں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button