ای پاس کیلئے اس ویب سائیٹ پر آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت -لاک ڈاون میں چھوٹ کے دوران سفرکیلئے پاس کی ضرورت نہیں۔: ڈی جی پی تلنگانہ

حیدرآباد: ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مہیندر ریڈی نے واضح کہا کہ ہنگامی صورتحال میں سفر کرنے والوں کے لئے ای پاس کمشنرس اور ایس پیز کی جانب سے جاری کئے جائیں گے۔ریلوے اسٹیشنوں، ایرپورٹس کو جانے والوں کے لئے پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے لئے ٹکٹ دکھانا کافی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں چھوٹ کے دوران صبح 6 تا 10 بجے کے دوران سفر کرنے والوں کو کسی بھی طرح کے پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس نے ہنگامی صورتحال میں ای پاس کے حصول کے لئے ویب سائٹ https://policeportal.tspolice.gov.in/ پر درخواست داخل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ای پاس کے لئے اس ویب سائیٹ پر آن لائن اپلائی کیا جاسکتا ہے۔