اب فیض آباد ریلوے اسٹیشن کا نام بھی ہوگا تبدیل

نئی دہلی: اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی حکومت کو فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام ایودھیا کینٹ رکھنے کی سفارش روانہ کی ہے۔ سی ایم اونے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی جس میں کہا گیا ہے کہ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ’اجودھیا کینٹ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل 2018 میں یوگی حکومت نے فیض آباد ضلع کا نام بدل کر اجودھیا کیا تھا ۔ بی جے پی حکومت نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج اور مغل سرائے کو پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن ریلوے اسٹیشن کردیا۔