نیشنل

امیتابھ بچن کے گھر بم رکھنے کی اطلاع سے سنسنی

ممبئی: بالی ووڈ کے ناموراداکار امیتابھ بچن کی قیامگاہ کے علاوہ ممبئی کے تین ریلوے اسٹیشنوں میں بم رکھےجانے کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کے دستہ متحرک ہوگئے اورانھوں نے ان تمام مقامات کی جامع تلاشی لی جس کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی اورانھوں نے راحت کی سانس لی۔ ممبئی پولیس کے مین کنٹرول روم کی کل رات ایک اجنبی نے فون کرکے تین ریلوے اسٹیشنوں کے علاوہ بگ بی کے گھربم رکھنے کی اطلاع دی تھی۔ پولیس اس شخص کی تلاش کررہی ہے جس نے یہ جھوٹا فون کال کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button