جرائم و حادثات

حیدرآباد میں لڑکی کے گینگ ریپ کی شکایت جھوٹی ؟

حیدرآباد: حیدرآبا د کے سنتوش نگرپولیس اسٹیشن میں کل ایک لڑکی نے آٹوڈرائیورس کی جانب سے اس کا اغوا کرکے گینگ ریپ کرنے کی شکایت درج کروائی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا ہے کہ شاید شکایت جھوٹی ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 اگست کو لیب ٹیکنشن لڑکی تاخیرسے گھرواپس ہوئی جس پراس کے گھروالوں نے اس سے تاخیرکی وجہہ دریافت کی جس پرلڑکی نے بتایا کہ آٹوڈرائیورس نے اس کا اغوا کرکے اجتماعی عصمت ریزی کی ہے۔ پولیس نے لڑکی کے بتائے ہوئے پتہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کئے جس پرانھیں لڑکی کے بیان پرشبہ ہوا۔ اس دوران اس کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا جس میں معلوم ہوا کہ لڑکی کا ریپ نہیں ہواہے۔ پولیس اس معاملہ کی پوری چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button