ناجائز تعلقات _ نظام آباد میں بی جے پی کارپوریٹرکے شوہرکی متاثرہ کی ماں نے چپل سے پٹائی کردی

نظام آباد: بی جے پی کارپورٹیرکے شوہرکی ایک خاتون نے چپل سے پٹائی کردی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔ مقامی ونائک نگرکے رہنے والے کارپوریٹر کے شور پرایک خاتون نے اس کی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے دھوکہ دینے کا الزام لگایا اوراس کے گھرکے سامنے احتجاج کیا۔ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس کی بیٹی کا رات میں اغوا کرکے لے جانے والے کارپوریٹر کے شوہرآکولا شرینوکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔ آج متاثرہ خاتون کے گھروالوں نے کارپوریٹر کے شوہر پرحملہ کیا اوران کی بیٹی کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ چپل سے پٹائی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہوگیا۔