تلنگانہ

چیف منسٹر تلنگانہ کے کیمپ آفیس کے سامنے ایک خاندان نے کی خودکشی کی کوشش

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے کیمپ آفس پرگتی بھون کے سامنے ایک خاندان نے خودکشی کی کوشش کی۔ ایک جوڑے نے اپنے تین بچوں سمیت پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی۔ وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین نے انہیں روک لیا۔ خودکشی کی کوشش کرنے والے خاندان کا تعلق رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم سے بتایا جاتا ہے۔ جوڑے نے شکایت کی کہ ان کی پانچ ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے شکایت کے باوجود کوئی کاروائی نہیں  جارہی ہےجس پر وہ شخص اپنی بیوی اور تین بچوں کو لے کر حیدرآباد پہنچا اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی رہائش گاہ واقع پنجہ گٹہ کے پاس اجتماعی طور پر خودکشی کرنے اپنے اور بچوں کے جسم پر پٹرول چھڑک لیا، آگ لگانے کی کوشش اور تاہم سیکیورٹی عملہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے انھیں خودکشی کرنے سے روک دیا۔اور پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کررہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button