جنرل نیوز

حضرت سید اکرم اللہ شاہ قادری عرف حضرت سید اُجالے شاہ قادریؒ کا 18 مئی کو سالانہ عرس شریف

بھونگیر: 18 مئی (اردو لیکس) مولانا حافظ مستان علی یعقوبی نظامی کی اطلاع کے بموجب یادادری بھونگیر ضلع کے یادگیرگٹہ منڈل کے محبوب پیٹ موضع میں حضرت سید اکرم اللہ شاہ قادری عرف حضرت سید اُجالے شاہ قادریؒ کا سالانہ عرس شریف بتاریخ 18مئی بروز جمعرات کو مقرر ہے۔

 

نماز فجر سے قبل غسل بارگاہ شریف ،بعد نماز فجر قران خوانی ہوگی۔اسی طرح بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف عبداللطیف نظامی پیش کریں گے۔بعد نماز مغرب جلسہ عظمت اولیا وحالات حاضرہ منعقد ہے۔اس جلسہ میں مہمانان خصوصی حضرت علامہ مولانا حامد حسین حسان فاروقی،مولانا حنیف قادری صاحب قبلہ حیدرآبادکے خطابات فرمائیں گے

 

۔بعد جلسہ صندل مالی انجام دی جائے گی۔بعد صندل قوالی کا اہتمام ہے۔جے کے شاہین قوالی کلام پیش کریں گے۔19 مئی بروز جمعہ بعد نماز فجر فاتحہ خوانی ہوگی۔اور تبرک تقسیم کیا جائے گا۔ عامتہ المسلمین سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button