عثمانیہ ہاسپٹل میں پنکھا گرنے کا واقعہ۔ڈاکٹرس نے بطوراحتجاج ہیلمٹ پہن کرڈیوٹی کی

حیدرآباد:شہرحیدرآباد کے تاریخی عثمانیہ ہاسپٹل میں چلتے ہوئے سیلنگ فین کے گرنے کے گذشتہ روز پیش آئے واقعہ میں ایک لیڈی ڈیوٹی ڈاکٹر کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد آج پی جی ڈاکٹرس نے اپنے سروں پر ہیلمٹ پہن کر خدمات انجام دی۔ کچھ دیربعد ڈاکٹرس نے خدمات کا بائیکاٹ کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ عثمانیہ ہاسپٹل میں جان ہتھیلی پر رکھ کر وہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روزایک ڈیوٹی ڈاکٹرکے سرپرچلتا ہوافین گرپڑا تھا۔