فردین خان تب اوراب۔ لاک ڈاون میں وزن کیا کم

ممبئی: بالی ووڈ اداکارفیروزخان کے فرزند فردین خان نے اپنا وزن کافی حد تک گھٹا لیا ہے۔ فردین خان کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے خود پر توجہ دینی شروع کی اور 18 کلو وزن کم کیا۔ کچھ عرصہ قبل ان کی جو تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کتنے موٹے ہوگئے جبکہ اب ان کی جو تازہ تصاویرجو وائرل ہورہی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردین خان کتنے فٹ نظرآرہے ہی۔ موٹاپے کے باعث فلموں سے کئی سال تک دور رہنے والے بالی ووڈ اداکار فردین خان کی نئی تصاویر دیکھ کر ان کے مداح حیرت زدہ رہ گئے۔ فردین خان 11 سال قبل سال 2010 میں آخری مرتبہ ہ فلم ’’دولہا مل گیا‘‘ میں نظر آئے تھے جس کے بعد سے وہ اسکرین سے غائب ہوگئے تھےاور پھر ان کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جن میں ان کا وزن بے حد زیادہ نظر آرہا تھا اورموٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا بھی بے حد مشکل ہورہا تھا۔ دراصل فردین خان 11 سال بعد ایک بار پھر فلموں میں واپس ہورہے ہیں وہ ہدایت کار سنجے گپتا کی فلم ’’وسفوٹ‘‘ میں نظر آئیں گے۔