جنرل نیوز

نارائن پیٹ بلدیہ میں مجلسی کونسلر تقی چاند نے ذاتی خرچہ سے تعمیر کی واٹر ٹینک

نارائن پیٹ : 22 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ٹاؤن کے بلدی وارڈ نمبر 23 میں مجلس کونسلر الحاج محمد تقی چاند و ٹاؤن صدر مجلس نے اپنے ذاتی صرفے ایک لاکھ بیس ہزار کی لاگت سے اپنے وارڈ کی عوام کے لے پانی کی ٹانکی تعمیر کی ۔جس کا افتتاح نارائن پیٹ صدرنشین بلدیہ گندے انسویا چندرکانت’ ہری نارائن بھٹڈ نائب صدرنشین بلدیہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر محمد تقی چاند نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین تمام مذاہب کے عوام کو یکساں نظر سے دیکھتی ہے۔ اور مجلس کی پہچان ہی عوام کے درمیان رہ کر انکے مسائل کو حل کرنا ہے۔ اس پانی کی ٹانکی سے سبھی عوام کو فائدہ ہوگا۔ اور اس واٹر کی تعمیر پر محلے کے آس پاس رہنے والے عوام کو پانی کی قلت بھی نہیں رہی گی۔ مجلس رکن بلدیہ محمد تقی چاند کے اس اقدام کی زبردست ستائیش بھی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کے اس پانی کی ٹانکی کو الحاج محمد حسن چاندمرحوم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جو محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس کے دادا ہوتے ہیں ۔ اس واٹر ٹینک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صدر ضلع مجلس عبدالقادر منڈاسگھر ‘ خازن مجلس عبدالقادر بچھو’ سید محمود میاں کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ’ شہاب الدین چاند’ ٹی آر ایس لیڈر بنڈی شیورام ریڈی’ سرینواس کملاپور رکن بلدیہ’ غوث چاند’ عقیل چاند’ میراں شاہ پوری’ حسن الدین مسعودی ودیگر افراد موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button