بے‌ رحم‌ شخص‌ نے‌ معصوم بیٹے کی جانوروں کی طرح پٹائی کردی۔ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد :شہر حیدرآباد میں ایک ظالم شخص نے اپنے کمسن بیٹے کی جانوروں کی طرح پٹائی کردی۔ پرانے شہر کے علاقے چھتری ناکہ سے تعلق رکھنے والے اشوک نامی شخص نے کسی بات پر اپنے بیٹے کی لکڑی سے بڑی طرح سے پٹائی کی جسکے نتیجے میں لکڑی ٹوٹ گئی۔کمسن بچہ مار سے بچنے پلنگ کے نیچے چھپ گیا تھا تاہم باپ نے اسے وہاں سے کھینچ کر باہر نکالا اور مارتا گیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔لڑکے کی ماں جیجا بائی نے اپنے شوہر اشوک کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز دوپہر کے وقت پیش آیا  اشوک حالت نشہ میں بتایا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔