جرائم و حادثات

سسر نے بیوہ بہو کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ تلنگانہ کے منچریال میں افسوسناک واردات

منچریال: ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں ایک شخص نے اپنی بیوہ بہو کا قتل کردیا۔ کوٹا پلی منڈل کے موضع لنگنا پیٹ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ سوندریہ اورسائی کرشنا نے ایک سال قبل لو میاریج کی تھی۔ بعد ازاں ان دونوں کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے جس کے چلتے سائی کرشنا نے تین ماہ قبل زہرپی کرخودکشی کرلی تھی۔ سائی کرشنا کا باپ تروپتی اپنے بیٹے کی موت کے بعد سے کافی برہم تھا اوراس نے اپنی بہو کے قتل کا منصوبہ بنا لیا تھا۔ آج اس نے اپنی بہوپرخنجرسے حملہ کرکے اس کا گلا کاٹ دیا اوربچاو کرنے پراس نے اپنے سمدھی لکشمیا پربھی حملہ کردیا۔ حملہ میں سوندریہ موقع پرہی ہلاک ہوگئی جبکہ لکشمیا کوزخمی حالت میں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button