حیدرآباد میں ظالم شخص نے 2 سالہ بیٹے کا گلا کاٹ دیا

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے لنگر حوض میں ایک ظالم شخص نے اپنے دو سال کے بیٹے کا گلا کاٹ کر بے دردی سے اسکا قتل کر دیا۔ یہ واردات آج شام پیش آئی۔ فور ی طور پر ملی اطلاعات کے مطابق دو سالہ اسماعیل کا اس کے باپ نے تیز دھار ہتھیار سے اپنے گھر میں گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور اس کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا اور مختلف زاویوں سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزم کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔