عادل آباد میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کےعادل آباد میں ایک ظالم بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ کیلاش نگر ایس سی کالونی میں پیرکی رات پیش آیا۔ مزدورپیشہ 65 سالہ ایم بوندالوکا کل رات اپنے بیٹے سریش سے کسی بات پرجھگڑا ہوا، نشہ میں دھت بیٹے نے وزنی پتھرسے حملہ کرکے اپنے باپ کا قتل کردیا۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے جائے واردات کا معائنہ کیا ملزم فراری میں ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔