جنرل نیوز

کھمم کے اردو صحافیوں نے ایکریڈیشن کارڈ کے مسلہ پر ضلع کلکٹر وی پی گوتم کو یادداشت پیش کی

کھمم شہر کے اردو صحافیوں نے ایکریڈیشن کارڈ کے مسلہ کو لیکر کھمم کلکٹر وی پی گوتم سے ملاقات کرتے ہوئے یاداشت پیش کی ۔ کھمم شہر کے اردو صحافیوں نے حافظ محمد جواد احمد اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد کی قیادت میں کھمم کلکٹریٹ پہنچ کر کھمم کلکٹر وی پی گوتم سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یاداشت پیش کی یاداشت میں کہا کہ کھمم شہر اور ضلع اتنا بڑا ہو نے کے باوجود ہر اردو اخبار کو ایک ہی ایکریڈیشن کارڈ جاری کیاگیا اردو صحافیوں نے یاداشت میں مطالبہ کیا کہ مزید ایکریڈیشن کارڈس کا اضافہ کیا جائے جس پر کھمم کلکٹر وی پی گوتم نے کھمم شہر کے اردو صحافیوں سے کہا کہ کھمم ڈی پی آر او محمد عبدالغوث سے مشاورت کرنے کے بعد مزید ایکریڈیشن کارڈس جاری کرنے کا تیقن دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button