جنرل نیوز

عادل آباد میں عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے مجلس کی پدیاترا اور گھر گھر ملاقات پروگرام

عادل آباد۔3/مئی(اردو لیکس)صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر اور رکن اسمبلی نامپلی و انچارج ضلع عادل آباد جعفر حسین معراج صاحب کی راست نگرانی میں صدر ٹاؤن مجلس اتحاد المسلمین عادل آباد شیخ نذیر احمد نے شہر کے وارڈ نمبر 2 چلکوری نگر سے ڈور ٹو ڈور پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام کے درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی اسکیمات سے عوام کو استفادہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔

اور انکے مسائل کے حل کی یکسوئی کے لئے مجلس کی جانب سے کسی بھی طرح کا تعاون کرنے کا عزم کیا۔انہوں نے مجلس کے وارڈ صدور و معتمدین اور اراکین کو ہدایت دی کے وہ اپنے اپنے وارڈوں کا سروے کرتے ہوئے وارڈ میں بنیادی سہولیات اور عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لئے اقدامات کریں اور عوام کے درمیان رہتے ہوئے انکی تکلیف کو سمجھیں اور مسایل کو حل کریں۔

 

اس موقع پر انکے ہمراہ مجلسی کونسلر شاہ نواز الرحمٰن،مجلس نمائندہ کونسلر ظفر احمد،مجلس نمائندہ کواپشن ممبر محمد روہیت،وارڈ صدر نعمت اللہ، سید عنایت،وارڈ صدور اختر،مجاہد،سینئر قائد سراج قادری و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button