بھوت کا خوف۔متحدہ عادل آباد ضلع کے ایک گاوں کے لوگ گھرچھوڑ کرچلے گئے

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع متحدہ عادل آباد کے ایک گاوں میں لوگ بھوت کے خوف سے پریشان ہیں۔ کے تانسی منڈل کے بیتل گوڑہ گاوں میں رہنے والوں میں یہ خوف اتنا زیادہ ہے کہ گاوں کے 22خاندانوں نے اپنے مکانات کو قفل ڈال دیا اور وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہوگئے۔اس گاوں میں قبائلیوں کی زیادہ آبادی ہے۔ان میں کئی افراد دوسرے گاوں میں اپنے رشتہ داروں کے پاس چلے گئے۔اس گاوں میں حال ہی میں ایک ہی خاندان میں تین افراد کی موت کے بعد یہاں کے لوگوں میں بھوت کا خوف پیدا ہوگیا۔ان افراد کا کہنا ہے کہ بھوت نے ان افراد کی جان لی ہے اور وہ ان کی بھی جان لے گا۔حکام نے ان افراد کے دلوں سے بھوت کے خوف کو نکالنے کی کافی کوشش کی پھربھی لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔