انٹر نیشنل

مسجد الحرام میں بے بی اسٹرولر استعمال کرنے کے مقامات 

حیدرآباد ۔ کے این واصف

عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والے جن زائرین کے ساتھ ان کے شیرخوار یا چھوٹے بچے جو بے بی اسٹرولر میں رہتے ہیں ان کی گاڑی سے حرم کے ہجوم والے حصوں میں عام زائرین کو مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس سلسلہ میں مسجد الحرام و مسجد نبوی کے نگراں ادارے نے مسجد الحرام میں بے بی اسٹرولر Baby Strollers استعمال کرنے والے مقامات کی نشاندہی کی ہے۔

 

ان مقامات کے بارے میں بھی وضاحت کی جہاں بی بی اسٹرولر استعمال نہیں کیے جا سکتے۔مقامی اخبار کے مطابق نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ “بے بی اسٹرولر” بالائی منزلوں کے مطاف میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔اسی طرح صفا اور مروہ کی سعی کے دوران بھی بے بی اسٹرولر استعمال کیےجا سکیں گے۔ کنگ فہد والی توسیع والی عمارت سے بے بی اسٹرالر لے جانے کی اجازت ہو گی۔

 

نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ مطاف کے صحن میں بے بی اسٹرولر لے جانے کی اجازت نہیں۔ مطاف اور صفا اور مروہ پر سعی کی کسی بھی منزل پر رش کی صورت میں بے بی اسٹرولر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button