جرائم و حادثات

ٹریفک چالانات کا خوف نوجوان نے لگادی گاڑی کو ہی آگ۔تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں واقعہ

وقارآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں ٹریفک چالانات کے خوف سے ایک نوجوان نے اپنی بائیک کو آگ لگادی۔ یہ واقعہ پیدا مول میں پیش آیا۔ مقامی سنگپا نامی مزدورپیشہ نوجوان ہیلمٹ نہیں لگایا کرتا تھا اوراس نے ٹریف قواعد کی خلاف ورزی کی جس پراس کی گاڑی پر4850 روپئے کے چالانات کئے گئے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ محنت مزدوری کرکے پیٹ بھرتا ہے ایسے میں 5 ہزارروپئے کے چالانات کی ادائیگی سے وہ قاصرہے اسی لئے اس نے گاڑی کو ہی آگ لگادی۔ چالانات کی رقم کیلئے گاڑی کو آگ لگا دینے پرمقامی افراد حیرت زدہ رہ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button