میری مرغی کا قتل کردیا گیا، کیس درج کیجئے۔ سابق رکن اسمبلی کا بیٹا پولیس سے رجوع

نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں پیش آئے عجیب وغریب واقعہ میں ایک سابق رکن اسمبلی کے فرزند نے پولیس نے رجوع ہوکرن کی پالتومرغی کو ماردینے کی شکایت درج کروائی۔ پپری کلیان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی کے فرزند راج کمار بھارتی نے ضلع مہاراج گنج کے سندھوریا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ کسی نے ان کی مرغی کو زہردے کرماردیا ہے، لہٰذہ کیس درج کیا جائے، مرغی کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے اورملزمین کوگرفتارکیا جائے۔ یہ شکایت کسی عام آدمی کی جانب سے نہیں کی گئی تھی اس لئے پولیس کو بھی کیس درج کرنے پرمجبورہونا پڑا۔