شلپا شیٹی کے شوہرپورنوگرافی کے معاملہ میں گرفتار

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے فحش مواد کی تشہیریعنی پورونوگرافی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کوجو ایک مشہور تاجر ہیں، فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپس کے ذریعہ شائع کرنے کے معاملہ میں گرفتار کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق راج کندرا کا اس معاملہ میں اہم کردار ہے اور پولیس کے پاس اس تعلق سے مناسب ثبوت موجود ہیں ۔
فروری 2021 میں راج کندرا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس شکایت میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فحش ویڈیو ریکارڈ کیں اور ان کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ابتداعی تحقیقات کے بعد پولیس نے کل راج کندرا کو گرفتار کر لیا۔