تلنگانہ

تلنگانہ۔ ہارٹ اٹیک سے 13 سالہ بچے کی موت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ کوناراوپیٹ منڈل کے نظام آباد موضع میں ایک 13 سالہ لڑکا دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔

 

مقامی شنکر اور سریتا نامی جوڑے کا بیٹا سوشانت (13) سال سرکاری اسکول میں زیر تعلیم بتایا گیا ہے۔ وہ مستاباد منڈل کے گروکل اسکول میں نویں جماعت میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔

 

سوشانت اتوار کو کرسمس کے تہوار کے لیے ہاسٹل سے گھر آیا ہوا تھا۔ کل دوپہر اس نے سینے میں درد کی شکایت کی اسے سرسلہ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button