تلنگانہ

سکندرآباد آتشزدگی واقعہ میں مرنے والے تمام 6 نوجوانوں کی عمریں 22 سال _ مہلوکین کے ہر ایک خاندان کو 5 لاکھ روپے معاوضہ

حیدرآباد _ 17 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقے سکندرآباد میں جمعرات کی رات سواپنا لوک کمپلیکس میں پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ میں 6 نوجوان دم گھٹنے سے فوت ہوگئے ۔ ان تمام کی عمریں 22 سال ہیں جبکہ مرنے والوں میں 4 لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں ان کا تعلق تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے بتایا گیا ہے

 

جن کی تفصیلات اس طرح ہے پرمیلا (22) سریش نگر گاؤں، گوڈور منڈل، محبوب آباد ضلع ہے ۔ پرمیلا ای کامرس کمپنی میں کام کرتی تھی  محبوب آباد ضلع کے کیسمودرم منڈل کے انٹیکانے گاؤں کے   پرشانت (23) نامی نوجوان کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ورنگل ضلع کے خانہ ور منڈل مستقر کی  شروانی (22) کی موت ہوگئی۔ وہ ای کامرس کمپنی میں کام کرتی ہتھی ورنگل ضلع کے ڈوگونڈی منڈل کے ماری پلی گاؤں کے ونگا وینیلا (22) کی موت ہوگئی۔ وینیلا سوپنلوک کمپلیکس کی پانچویں منزل پر ای  کامرس کال سینٹر میں کام کرتی تھی  شیوا (22) کی آگ حادثے میں دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ وہ بھی ورنگل ضلع کے چندرایا پلی گاؤں سے تعلق رکھتا تھا 2 سال سے سکندرآباد میں کام کر رہا تھا کھمم ضلع کے نیلاکونڈاپلی منڈل کے سورتھی پلی گاؤں کی تریوینی (22) آگ حادثہ میں فوت ہوگئی۔

 

اسی دوران چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے آگ لگنے کے واقعہ میں 6 نوجوانوں کی موت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والے ہر ایک  نوجوان کے خاندان کو 5 لاکھ روپے ایکس گریشیاء دینے کا اعلان کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button