جرائم و حادثات

ورنگل کی ریسٹورینٹ میں آگ لگنے کا واقعہ

ورنگل: ریاست تلنگانہ کے ورنگل کی ایک ریسٹورینٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ورنگل چوراہے پرواقع ریسٹوریٹ میں کل رات دیر گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی اورآگ نے دیگرتین دکانات کوبھی اپنی زد میں لے لیا۔ جس بلڈنگ میں ریسٹورینٹ ہے وہاں اوربھی دکانات ہیں۔ آگ لگتےہی فائرانجنوں کو طلب کرکے آگ بجھائی گئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ بڑے پیمانے پرمالی نقصان کا اندازہ ہے۔ آگ لگنے کی وجہہ شارٹ سرکٹ سمجھی جارہی ہے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button