جرائم و حادثات

حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں لگی بھیانک آگ

حیدرآباد : شہرحیدرآباد کے نانک رام گوڑہ میں واقع گرین باورچی ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔ہفتہ کی دوپہر ہوٹل کی دوسری منزل پر پیش آئے اس واقعہ میں آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔آگ لگتے ہی ہوٹل میں موجود گاہکوں کے ساتھ ساتھ اسٹاف اپنی جان بچانے کے لئے دوڑپڑا۔بعض افراد نے عمارت کے اوپر چڑھ کر ان کی مدد کیلئے چیخ وپکار شروع کردی۔ فائر انجنوں کو طلب کرکے آگ پر قابو پایا گیا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button