جرائم و حادثات

حیدرآباد میں پٹاخے جلانے کے دوران حادثات 27 افراد جھلس گئے

 حیدرآباد: شہر میں دیوالی کے موقع پر پٹاخے چلانے کے دوران ہوئے حادثات میں بعض افراد زخمی ہوگئے۔ کئی  متاثرین علاج کیلئے مہدی پٹنم کے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل سے رجوع ہوئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب تک 27 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 22 معمولی زخمیوں کا علاج کر کے گھر بھیج دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شدید زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ ان میں سے تین بچوں کی سرجری ہوئی اور وہ فی الحال ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں۔ ڈاکٹروں نے پٹاخے چلاتے وقت عوام کو مناسب احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button