بریکنگ نیوز۔حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد:گاندھی اسپتال میں آج صبح 7.30 بجے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ تیسری منزل پر واقع الکٹریکل پینل بورڈ روم میں شارٹ سرکٹ کے وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ پھیلتے ہوئے چھٹی منزل تک پھیل گئی۔ فوری طور پر  ہاسپٹل کے عملہ نے فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے مقام واقہ پر پہنچ کر صرف 40 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ اس حادثے میں کسی کے جھلسنے یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ بھگدڑ مچ‌ گئی تھی مریض خوف کے عالم میں ہاسپٹل سے باہر نکل آئے۔