جرائم و حادثات

حیدرآبا کے لاڈ بازارکی دکان میں آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے تاریخی لاڈبازار میں کل رات دیرگئے کپڑوں کی ایک دومنزلہ دکان میں آگ لگ گئی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ یہ آگ تیزی سے پھیل گئی ۔اس واقعہ میں دکان جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔پولیس نے ابتدائی جانچ میں شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی اہم وجہ ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔دکان کا مالک اس واقعہ کے بعد زاروقطار رونے لگا۔ مقامی افراد نے اس کی ڈھارس بندھائی۔دکان مالک نے کہا کہ اس واقعہ میں اس کا شدید نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button