حیدرآباد کے منگل ہاٹ میں لگی بھیانک آگ

حیدرآباد:حیدرآباد کے منگل ہاٹ علاقے میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ کل رات اس علاقے کی قدیم پرکاش تھیٹر جسے اس وقت پلائی ووڈ گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اس میں اچانک آگ  لگ گئی شبہ کیا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ اس حادثے میں کسی کے جھلسنے یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ملی، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، فوری طور پر نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس اور فائربریگیڈ کا عملہ اس پورے معاملے کی چھان بین کر رہا ہے۔