جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں لگی آگ

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں آگ لگ گئی۔ کوکٹ پلی میں واقع ہولسٹک ہاسپٹل میں کل رات اچانک آگ لگی جو پہلی منزل تک پہنچ گئی۔ آگ لگتے ہی ہاسپٹل میں دھواں پھیل گیا جس کی وجہہ سے مریضوں اوران کے رشتہ داروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوری طورپر5 انجنوں کو طلب کرکے آگ بجھانے کا کام کیا گیا۔ ہاسپٹل میں شریک مریضوں کو ایمبولینسوں کے ذریعہ قریب کے دوسرے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جس وقت آگ لگی اس وقت ہاسپٹل میں قریب 70مریض زیرعلاج تھے۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی اورنہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہہ سمجھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button