حیدرآباد؛ اے ٹی ایم میں فائرنگ کرکے رقم لوٹ لینے کی سسنسنی خیزواردات

حیدرآباد: حیدرآباد میں دن دھاڑے ایک اے ٹی ایم سنٹر میں فائرنگ کرتے ہوئے بھاری رقم لوٹ کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا۔جس میں دو سیکورٹی عملہ زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں پٹیل کنبہ پارک کے قریب واقع اے ٹی ایم میں پیش آیا جہاں اے ٹی ایم میں نقدی بھرنے والے لوگوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ اے ٹی ایم گارڈ پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور ان سے رقم لوٹ لی۔ فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق تین راونڈ فائر کئے گئے۔فائرنگ کے بعد لٹیرے وہاں سے رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کی شناخت علی بیگ، سرینواس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔