بال کاٹنے سے انکارپر ریوالورسے فائرنگ

لکھنو: کٹنگ کرنے سے انکارپرایک شخص نے حجام کو گولی ماردی۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے بلند شہرکے شریف پورکے موضع بھائنسرولی میں پیش آیا۔ مقامی شخص عرفان کی باربرشاپ ہے۔ سمیرنامی شخص کل بال کٹوانے کیلئے دکان پرپہنچا، وہ پہلے سے بھی کچھ پیسے باقی تھی، دکاندارعرفان نے کہا کہ پہلے کے پیسے ادا کرنے پرہی وہ بال کاٹے گا جس پرسمیربرہم ہوگیا اوراس نے اپنی لائسنس ریوالورسے عرفان کو گولی ماردی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں دو ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔