تلنگانہ

حیدرآباد میں ہم جنس پرستوں کی شادی۔ ریاست کی تاریخ میں پہلا واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ میں دو مردوں نے گھروالوں کی مرضی سے آپس میں شادی کرلی۔ ریاست میں ہم جنس پرستوں کی یہ پہلی شادی ہے۔ یہ شادی دوست احباب اوررشتہ داروں کی موجودگی میں کل حیدرآباد کے وقارآباد ہائی وے پرواقع ایک ریسارٹ میں انجام پائی۔

واضح رہے کہ
تلنگانہ سے تعلق رکھںے والے دو ہم جنس پرستوں نے شادی کا اعلان بہت پہلے ہی کیا تھا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سپریو اور ابھے کی ملاقات سال 2013 میں ڈیٹنگ سائٹ پرہوئی تھی جس کے بعد ان دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ وہ گزشتہ 8 سال سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتارہیں۔ انھوں نے 18 ڈسمبر کو شادی کا اعلان کیا تھا اوراسی دن یہ شادی انجام پائی۔

سپریو ہوٹل مینجمنٹ اسکول حیدرآباد میں بطور لیکچرر خدمات انجام دے رہا ہے اور ابھئے بھی ایک سافٹ ویئر کمپنی میں بطور ڈیولپربرسرخدمت ہے۔ ان دونوں نے اپنے ارکان خاندان کو بھی اپنی شادی کیلئے رضامند کرلیا جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button